QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں

16 Mar 2020 13:50

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے مسافروں سمیت مقبوضہ وادی میں 104 افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے، جن میں سے 87 افراد کا ٹیسٹ منفی جبکہ پانچ افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس نے مقبوضہ کشمیر کو بھی لپیٹ میں لے لیا جہاں 5 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے مسافروں سمیت مقبوضہ وادی میں 104 افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے، جن میں سے 87 افراد کا ٹیسٹ منفی جبکہ پانچ افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم 12 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے تین افراد کا تعلق لداخ اور دو کا تعلق جموں سے ہے۔ اس سے قبل حکام کی جانب سے 2 ہزار157 افراد میں کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اٹھارہ سو 29 افراد کو 14 دنوں کیلئے گھروں میں محصور کر دیا گیا جبکہ 29 افراد اسپتال میں داخل ہیں تاہم 131 افراد کی گھروں میں نگرانی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 850648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850648/مقبوضہ-کشمیر-بھی-کورونا-وائرس-کی-لپیٹ-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org