QR CodeQR Code

کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے، وزیراعظم

16 Mar 2020 17:39

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، خطرے سے آگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو جبکہ موجودہ صورتحال میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماعات پر مجوزہ پابندی سے متعلق علماء کرام سے مشاورت پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ معاون خصوصی ظفر مرزا ہر روز شام 5 بجے صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، خطرے سے آگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو جبکہ موجودہ صورتحال میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اور افواہوں سے نمٹنے کے لیے تمام صورتحال سے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 850685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850685/کورونا-وائرس-سے-متعلق-روزانہ-کی-بنیاد-پر-قوم-کو-آگاہ-کیا-جائے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org