0
Monday 16 Mar 2020 20:55

جی بی حکومت نے تفتان میں پھنسے زائرین کی واپسی کیلئے پاک فوج سے مدد طلب کر لی

جی بی حکومت نے تفتان میں پھنسے زائرین کی واپسی کیلئے پاک فوج سے مدد طلب کر لی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر زائرین کی واپسی کیلئے پاک فوج سے مدد طلب کر لی۔ مشیر اطلاعات شمس میر نے فورس کمانڈر جی بی میجر جنرل احسان محمود سے درخواست کی ہے کہ تفتان میں پھنسے ہوئے زائرین کو نکالنے کیلئے خصوصی سی ون تھرٹی جہاز کا بندوبست کیا جائے تاکہ اُن کو بحفاظت آئسولیشن وارڈ تک رسائی ممکن ہوسکے اور اُن کی باقائدہ سکریننگ کر کے اُن کے گھروں تک پہنچایا جائے۔ گلگت میں محکمہ اطلاعات کی جانب سے بریفنگ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ تفتان میں ہمارے ضعیف العمر بزرگ، خواتین اور چھوٹے بڑے بہن بھائی پھنسے ہوئے ہیں اور صوبائی حکومت ان تمام زائرین کو بحفاظت سکریننگ کے مرحلے سے گزار کے گھروں تک پہنچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کے تمام متعلقہ آفیسرز اور دیگر سٹاف تمام میڈیا کے دوستوں سے رابطہ کر کے حکومت گلگت بلتستان کے فیصلوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں کرونا وائرس کے حوالے سے تمام جاری نوٹیفیکشنز کو عوام تک پہنچانے میں کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جملہ تعلیمی ادارے (سرکاری و پرائیویٹ) بشمول یونیورسٹیز، سکولز، کالجز، 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ تمام امتحانات جو شروع ہو چکے یا آئندہ 31 مارچ کے دوران شروع ہوں گے منسوخ تصور ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 850704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش