QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کی ضلعی شوری کے اجلاس کی تفصیلی رپورٹ

14 Jul 2011 23:58

اسلام ٹائمز:دوسرے سیشن میں علامہ اصغر عسکری صاحب نے بہترین خطاب کیا، انہوں نے بتایا کہ اسلامی تحریک کے کارکن کی خصوصیات کیا ہونی چاہیے۔ انہوں نے 12 خصوصات کا ذکر کیا جس میں خلوص، استقامت، صبر، برداشت، خداخوفی وغیرہ شامل ہیں، پھر ان پر تفصیلی روشنی ڈالی، حاضرین محفل نے انتہائی دل جمی سے تقریر سنی


مظفر گڑھ:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ میں 2011-07-10 کو ضلعی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر سے تمام یونٹس نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا اصغر عسکری صاحب اور اُمور نوجوانان ذوالفقار اسدی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اسکے بعد ڈپٹی سیکرٹری جنرل تصور عباس صاحب نے پرواگرم کا باقاعدہ آغاز کیا، پہلا سیشن تقریبا  1 گھنٹے پر مشتمل تھا، جس میں استقبالیہ خطاب کیا گیا اور ضلع کی کارکردگی رپوٹ پیش کی گئی، اس طرح تمام یونٹس نے اپنی کارکردگی رپوٹس پیش کیں اور اپنے علاقے میں موجود مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقعہ پر علامہ اصغر عسکری صاحب اور شعبہ امور تنظیم سازی ذوالفقار اسدی صاحب نے یونٹس کی کارکردگی کو سراہا اور مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔
اس کے بعد نماز کا و قفہ کیا اور علامہ اصغر عسکری صاحب کی اقتداء میں نماز ادا کی گئی۔
دوسرے سیشن میں علامہ اصغر عسکری صاحب نے بہترین خطاب کیا، انہوں نے بتایا کہ اسلامی تحریک کے کارکن کی خصوصیات کیا ہونی چاہیے۔ انہوں نے 12 خصوصات کا ذکر کیا جس میں خلوص، استقامت، صبر، برداشت، خداخوفی وغیرہ شامل ہیں، پھر ان پر تفصیلی روشنی ڈالی، حاضرین محفل نے انتہائی دل جمی سے تقریر سنی۔اس کے بعد کھانے کا بندوبست کیا گیا۔
تیسرے سیشن میں یونٹس سے آئے ہوئے مہمانوں سے پروگرامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور مختلف تجاویز مانگی گئیں، جس میں ضلعی سیکرٹری امور تنظیم علی رضا طوری صاحب نے 24 جولائی کے پروگرام کے حوالے سے بھر پور شرکت کرنے پر زور دیا تاکہ پارا چنار کو جانے والے امدادی کارواں کو کامیاب ترین بنایا جا سکے۔ اس سیشن میں کابینہ کے تمام افراد موجود تھے۔ پروگرام کا اختتام دعا امام زمانہ سے ہوا۔


خبر کا کوڈ: 85072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85072/مجلس-وحدت-مسلمین-ضلع-مظفر-گڑھ-کی-ضلعی-شوری-کے-اجلاس-تفصیلی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org