0
Monday 16 Mar 2020 22:12

179 زائرین پر مشتمل زائرین کا دوسرا گروپ گلگت پہنچ گیا

179 زائرین پر مشتمل زائرین کا دوسرا گروپ گلگت پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ اور محکمہ صحت کے خصوصی وفد کے ہمراہ 179 زائرین پر مشتمل دوسرا گروپ گلگت پہنچ گیا۔ یہ زائرین 2 بسوں اور 3 کوسٹرز پر مشتمل ہیں، ان تمام زائرین کی سکریننگ تھور چیک پوسٹ پر مامور محکمہ صحت کے طبی ماہرین نے کی اور اب ان تمام زائرین کو گلگت، نگر اور بلتستان میں مختص ہوٹلز جن کو گلگت بلتستان حکومت نے پہلے سے ہی قرنطینہ بنایا ہے 14 دن وہاں رکھا جائیگا اور ان کی رہائش کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 191 زائرین پر مشتمل تیسرا گروپ 17 مارچ کو پہنچے گا جہاں پر محکمہ داخلہ اور محکمہ صحت جی بی کی تشکیل کردہ ٹیمیں پہلے سے ہی زائرین کے ہمراہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی طبی اور انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ تمام زائرین اسلام آباد اور تھاکوٹ میں سکریننگ کے عمل سے گزریں گے، اس کے بعد گلگت بلتستان کی انٹری پوائنٹ تھور چیک پوسٹ پر بھی محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کی جانب سے سکریننگ اور طعام و قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان تمام سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد اور سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان چودھری محمد علی رندھاوا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 850730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش