0
Monday 16 Mar 2020 22:19

سکھر میں تفتان سے آئے زائرین میں سے مزید 37 کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے، تعداد 50 ہوگئی

سکھر میں تفتان سے آئے زائرین میں سے مزید 37 کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے، تعداد 50 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ سکھر میں تفتان سے آئے زائرین میں سے مزید 37 کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے، تعداد 50 ہوگئی، سندھ حکومت نے تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق تفتان سے سکھر کی لیبر کالونی میں قائم قرنطینیہ سینٹر میں لائے گئے 293 زائرین میں سے مزید 37 کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اور اس طرح قرنطینیہ سینٹر میں وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے، 37 زائرین کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوگئی۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مثبت رپورٹس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور تفتان سے سکھر آئے 50 زائرین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ اسی طرح کراچی میں 25 اور حیدرآباد میں ایک مریض کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس طرح سندھ میں متاثرین کی تعداد 76 ہوگئی ہے جن میں سے دو کا علاج کیا گیا ہے اور باقی 74 کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، مزید 37 زائرین کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینیہ سینٹر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں اور تعینات عملے کو مزید حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر کے قرنطینیہ سینٹر سے 293 زائرین کے خون کے ٹیسٹ کراچی روانہ کئے گئے تھے جن میں سے 50 کے نتائج مثبت آئے ہیں، تاہم تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 850739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش