QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے سندھ کے دارالخلافہ کراچی کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہے، مصطفیٰ کمال

17 Mar 2020 15:37

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ ہمیں لسانی بنیادوں پر کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں چاہیئے، نہ سندھی کارڈ چلنے دیں گے نہ ہی مہاجر کارڈ، اب پاک سرزمین پارٹی عوام کے درمیان موجود ہے، اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے عوامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے سندھ کے دارالخلافہ کراچی کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہے اور بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیاں لسانی بنیادوں پر کر رہی ہے، جس طرح سندھ دو ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے، اسی طرح سندھ کے دارالخلافہ کراچی کو بھی ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ سمیت کراچی کے ہر علاقے میں کھڑے ہوکر کہا ہے کہ سندھیوں کو انصار کا درجہ دیتے ہیں، ہمیں لسانی بنیادوں پر کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں چاہیئے، نہ سندھی کارڈ چلنے دیں گے نہ ہی مہاجر کارڈ، اب پاک سرزمین پارٹی عوام کے درمیان موجود ہے، اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے عوامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ہر حد تک جائیں گے، حکومت کے پاس ہر قسم کا اختیار اور وسائل موجود ہیں لیکن اپنی کارکردگی سے لوگوں کا دل جیتنے کے بجائے سندھ حکومت لسانی بنیادوں پر حلقہ بندیاں کرکے اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے جو ہر محب وطن پاکستانی کے لئے ناقابل قبول ہے۔


خبر کا کوڈ: 850743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850743/پیپلز-پارٹی-اپنے-اقتدار-کو-طول-دینے-کیلئے-سندھ-کے-دارالخلافہ-کراچی-ٹکڑے-کر-رہی-ہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org