QR CodeQR Code

اماراتی امدادی سامان کی دوسری کھیپ ایران پہنچ گئی

16 Mar 2020 22:52

32 ٹن طبی سامان پر مشتمل اماراتی امدادی سامان کے 2 ہوائی جہاز جس میں دستانے، ماسک، آلاتِ جراحی، ادویات اور کرونا وائرس سے بچاؤ کا دوسرا سامان شامل ہے، آج تہران ایئرپورٹ پر ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے ارسال کی گئی طبی امدادی سامان کی دوسری کھیپ تہران کے امام خمینیؒ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 32 ٹن طبی سامان پر مشتمل اماراتی امدادی سامان کے 2 ہوائی جہاز جس میں دستانے، ماسک، آلاتِ جراحی، ادویات اور کرونا وائرس سے بچاؤ کا دوسرا سامان شامل ہے، آج تہران ایئرپورٹ پر ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں کرونا وائرس سے مقابلے میں پیش آنے والی رکاوٹوں سے نمٹنے کے لئے ساڑھے 5 ٹن طبی سامان پر مشتمل پہلی امدادی کھیپ دو روز قبل ہی تہران پہنچی تھی جبکہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زائد النہیان نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پر گفتگو بھی کی تھی جس میں انہوں نے کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے اٹھائے گئے ایرانی حکومتی اقدامات کو سراہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 850747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850747/اماراتی-امدادی-سامان-کی-دوسری-کھیپ-ایران-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org