QR CodeQR Code

ملکی دفاعی نظام نے جارح سعودی طیاروں کو مار بھگایا ہے، یمن

16 Mar 2020 23:26

جنرل یحیی سریع نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے ملکی دفاعی نظام "فاطر1" نے آج سہ پہر یمنی صوبے الجوف پر حملہ آور سعودی اتحاد کے F-15 جنگی طیاروں کو اپنے نشانے پر لے کر انہیں وارننگ جاری کی جس کے باعث جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیارے اپنے اہداف پر حملہ آور ہونے سے قبل ہی یمنی فضائی حدود کو ترک کرتے ہوئے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں تیار کئے گئے ایئرڈیفنس میزائل سسٹم نے یمنی فضائی حدود میں موجود جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کو مار بھگایا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے ملکی دفاعی نظام "فاطر1" نے آج سہ پہر یمنی صوبے الجوف پر حملہ آور سعودی اتحاد کے F-15 جنگی طیاروں کو اپنے نشانے پر لے کر انہیں وارننگ جاری کی جس کے باعث جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیارے اپنے اہداف پر حملہ آور ہونے سے قبل ہی یمنی فضائی کو ترک کرتے ہوئے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ واضح رہے کہ 23 فروری 2020ء کے روز یمنی مسلح افواج کی طرف سے ملک کے اندر تیار کئے گئے متعدد زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایئرڈیفنس میزائل سسٹمز کو متعارف کروایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 850749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850749/ملکی-دفاعی-نظام-نے-جارح-سعودی-طیاروں-کو-مار-بھگایا-ہے-یمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org