0
Tuesday 17 Mar 2020 16:08
شیخ ابراہیم زکزاکی صبر و استقامت اور ایثار و قربانی کی علامت بن چکے ہیں

امام مہدی (عج) کے عالمی انقلاب کی زمینہ سازی کیلئے تحریک وجود میں آچکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

امام مہدی (عج) کے عالمی انقلاب کی زمینہ سازی کیلئے تحریک وجود میں آچکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام مہدی (عج) کے عالمی اسلامی انقلاب کی زمینہ سازی کے لئے عالمی انقلابی تحریک وجود میں آچکی ہے جو عالم انسانیت کے حسین مسقبل کی نوید ہے، نائب امام کی قیادت میں جو نور کی تجلی انقلاب اسلامی کی صورت میں روشن ہوئی وہ اب عالم کفر و استکبار کے لئے خوف کی علامت بن چکی ہے۔ ضلع خیرپور میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور عالمی سامراجی طاقتوں کے بم دھماکے، قتل و غارت گری اور فتنہ انگیزی اہل حق کو جھکانے میں ناکام رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ظالم استکباری  طاقتوں کے زوال کا وقت قریب ہے اور مستقبل دنیا کے مظلوموں اور مستضعفین کی عالمی حکومت کی نوید سنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی صبر و استقامت اور ایثار و قربانی کی علامت بن چکے ہیں، وہ حریت پسندوں کے عالمی سطح پر محبوب رہنما ہیں جن سے دنیا بھر میں کروڑوں انسان عشق کی حد تک محبت کرتے ہیں، آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی جیل میں صحت کے حوالے سے ہمیں شدید تشویش ہے، نائیجیرین حکومت انہیں جلد رہا کرے اور انہیں علاج کی مکمل سہولیات فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 850751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش