0
Monday 16 Mar 2020 23:56

نااہل حکومت انسانی جانوں سے کھلواڑ بند کرے، زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے، موسی رضا جسکانی 

نااہل حکومت انسانی جانوں سے کھلواڑ بند کرے، زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے، موسی رضا جسکانی 
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے زائرین کو تفتان بارڈر اور قرنطیہ سنٹر میں درپیش مشکلات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ بند کرے، زائرین کو بے سرو سامانی اور غیرصحت مند ماحول میں بند کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں زائرین کی کالز آتی ہیں جس میں وہ حکومت کی نااہلی کا رونا روتے ہیں، حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے، پہلے ہمارے مرکزی عہدیداران کو بتایا گیا کہ تفتان میں چودہ دن گزارنے کے بعد انھیں گھروں کو روانہ کردیا جائے گا، لیکن اب انھیں دوبارہ دیگر مقامات پر پابند کردیا گیا ہے، اگر یہاں رکھنا تھا تو عالمی محکمہ صحت کے اصولوں کے برعکس تفتان کی گندگی میں رکھ کر ہزاروں لوگوں کی جان کو خطرہ میں کیوں ڈالا گیا۔ اگر عوام کی ضروریات حکومت پوری نہیں کرسکتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کیا حق ہے۔ اس وقت ان قرنطینہ سنٹرز میں موجود لوگوں کو مختلف امراض جیسے شوگر، بلڈ پریشر، دل کے امراض کی میڈیسن نہیں مل رہی، شوگر کے مریضوں اور بچوں کو بروقت کھانے کیلئے کچھ نہیں مل رہا، پاکستانی معزز شہریوں کے خلاف اس نارواسلوک کو بند کرانے، شکایات کے ازالہ کیلئے تمام سیاسی جماعتیں میڈیا اور مختلف انسانی حقوق کے ادارے اپنا رول ادا کریں اور قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچائیں۔
خبر کا کوڈ : 850754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش