QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے، انتونیو گوتریس

17 Mar 2020 07:00

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ خوف کو دور کرنے میں حقائق مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کورونا کے بارے میں حقائق کو سنا جائے اور افواہوں یا غلط معلومات سے اجتناب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ خوف کو دور کرنے میں حقائق مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کورونا کے بارے میں حقائق کو سنا جائے اور افواہوں یا غلط معلومات سے اجتناب کیا جائے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے۔ وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 6500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 850786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850786/کورونا-وائرس-کے-حوالے-سے-عالمی-ادارہ-صحت-کی-ہدایات-پر-عمل-کیا-جائے-انتونیو-گوتریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org