QR CodeQR Code

اسلامی تعلیمات پر چلنے والے وبائی امراض سے محفوظ رہتے ہیں، زاہد حبیب قادری

17 Mar 2020 18:05

سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی جیلوں میں موجود ہزاروں قیدیوں کے جان و مال کی تحفظ حکومت کی اہم ذمہ داری ہے، جیلوں میں خصوصی ٹرینگ سیشن منعقد کئے جانے چاہئے، فوری طور پر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیموں کو بھیج کر تمام اسیروں کے ٹیسٹ کروانے چاہئے، یہ امریکی اور عالمی مہنگی ادویاتی کمپنیوں کی سازش ہو سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی بابت لگائی جانیوالی تمام پابندیوں کو ہر خاص و عام کو قبول کرنا ہوگا، ملک بھر کی جیلوں میں موجود ہزاروں قیدیوں کے جان و مال کی تحفظ حکومت کی اہم ذمہ داری ہے، جیلوں میں خصوصی ٹرینگ سیشن منعقد کئے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیموں کو بھیج کر تمام اسیروں کے ٹیسٹ کروانے چاہئے، یہ امریکی اور عالمی مہنگی ادویاتی کمپنیوں کی سازش ہو سکتی ہے، احتیاطی تدابیر میں وضو بہترین محافظ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا، اسلامی طرز زندگی وبائی امراض سے بچاو کی ڈھال ہے، حکومت اور طبی اداروں کی معاونت کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کے رضا کار ملک و ملت کی امانت ہیں، دنیا کی جدید ریسرچ نے ثابت کر دیا ہے کہ تعلیمات اسلام پر چلنے والے وبائی امراض سے زیادہ آسانی سے محفوظ رہتے ہیں۔ سنی تحریک کا فلاحی ادارہ اہل سنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار آگاہی مہم چلا رہے ہیں، پوری قوم کو یکجا ہو کر کرونا وائرس کو شکست دینا ہے۔


خبر کا کوڈ: 850803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850803/اسلامی-تعلیمات-پر-چلنے-والے-وبائی-امراض-سے-محفوظ-رہتے-ہیں-زاہد-حبیب-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org