0
Tuesday 17 Mar 2020 09:23

لاہور، کرونا سے آگاہی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن قائم

لاہور، کرونا سے آگاہی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن قائم
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس کے متعلق آگاہی اور مدد فراہم کرنے کے حوالے سے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ ہلیپ لائن کا نمبر 1166 ہے۔ کورونا وائرس کے سبب دن بہ دن عوام الناس کا ڈر بڑھتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مکمل آگاہی اور متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے صحت تحفظ ہیلپ لائن تشکیل دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے متعلق آگاہی حاصل کرنے کیلئے اپنے موبائل نمبر یا پی ٹی سی ایل نمبر 1166 ڈائل کریں۔
 
اس کے بعد آپ سے زبان کے انتخاب کا پوچھا جائے گا۔ اردو کیلئے 1 اور پشتو کیلئے 2 ملائیں گے۔ اپنی تشویش کے مطابق بیماری کا انتخاب کریں اور ہیلپ لائن کے نمائندے سے بات کریں۔ کورونا وائرس سے متعلق ہیلپ لائن کا نمائندہ آپکو آپ کے شہر کے ہسپتالوں میں انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کریگا۔ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جہاں مریضوں کی ابتدائی تشخیص کے بعد مرض کی نشاندہی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 850804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش