0
Tuesday 17 Mar 2020 09:22

امریکہ ایران سے فوری طور پر پابندیاں اٹھائے، وزیراعظم عمران خان کا مطالبہ

امریکہ ایران سے فوری طور پر پابندیاں اٹھائے، وزیراعظم عمران خان کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے پاکستان سمیت غریب ملکوں کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی، بین الاقوامی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا زیادہ پھیلا تو پاکستان کے پاس اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں، اس لیے پاکستان کے قرضے معاف کیے جائیں، عمران خان نے امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا، وزایراعظم عمران خان نے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا کی وبا سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ ایران پر عائد پابندیوں کا ہٹایا جانا کرونا سے مقابلے میں مددگار ثابت ہوگا، اب وہ وقت آ چکا ہے کہ عالمی برادری ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اُن ممالک میں سے ایک ہے جن میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے جبکہ ایران اپنی پوری توانائی کے ساتھ اس وائرس سے مقابلے کیلئے کوشاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 850806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش