0
Tuesday 17 Mar 2020 09:28

حکومتی کنٹرول میں لئے گئے کالعدم تنظیموں کے 170 دینی مدارس بھی بند

حکومتی کنٹرول میں لئے گئے کالعدم تنظیموں کے 170 دینی مدارس بھی بند
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے حکومتی کنٹرول میں لئے گئے کالعدم تنظیموں کے 170 دینی مدارس بھی بند کر دیئے۔ جماعت الدعوۃ سمیت کالعدم تنظیموں سے حکومتی سرپرستی میں لئے گئے مدارس کو کرونا وائرس کے سلسلہ میں بند کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے متعلق محکمہ سکولز ایجوکیشن اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے 170 دینی مدارس کو تین ہفتوں کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ظہور حسین کا کہنا ہے کہ ان مدارس کو تین ہفتے کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 850809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش