0
Thursday 14 Jul 2011 23:24

ممبئی حملوں کا وزرائے خارجہ مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ‌پڑے گا، بھارت

ممبئی حملوں کا وزرائے خارجہ مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ‌پڑے گا، بھارت
نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ بھارت نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں ‌کے باوجود رواں ‌ماہ ہونے والے پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات معمول کے مطابق ہونگے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وشو پرکاش کا کہنا ہے کہ مذاکرات رواں ‌ماہ کے آخر میں ‌ہونگے۔ انہوں ‌نے کہا کہ ممبئی میں ‌دہشت گرد حملے کیے گئے اور ان پر پاکستانی وزیراعظم اور صدر کے مذمتی بیانات موصول ہوئے ہیں۔ نئی دہلی میں ‌حنا ربانی کھر اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کے درمیان ہونے والے مذاکرت کے بارے میں ابھی تاریخ ‌تو مقرر نہیں ‌کی گئی، تاہم بھارتی وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات جولائی کے آخری ہفتے میں‌ ہونگے۔ دوسری طرف بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے اعتراف کیا ہے کہ ممبئی دھماکے انٹیلی جنس کی ناکامی ہیں۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ چدم برم کا کہنا تھا کہ ممبئی دھماکے پاک بھارت تعلقات متاثر کرنے کی کوشش بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے رواں ماہ ہونے والے پاک بھارت مذاکرات متاثر نہیں ہونگے۔ ابھی کسی مخصوص گروپ پر ممبئی دھماکوں کا الزام لگانا قبل از وقت ہے، تاہم ایک بار پھر چدم برم نے ا لزام لگایا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے مراکز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 85081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش