0
Tuesday 17 Mar 2020 09:59

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں فوڈ اتھارٹی معائنہ ٹیموں کے چھاپے

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں فوڈ اتھارٹی معائنہ ٹیموں کے چھاپے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیموں نے پیر کے روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں ائیرپورٹ روڈ، پرنس روڈ، طوغی روڈ، جناح روڈ ٹیکسی سٹینڈ، عالمو چوک، سریاب روڈ، پشین سٹاپ، جناح ٹاؤن اور شہباز ٹاؤن میں قائم ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ معائنہ ٹیموں نے مذکورہ کھانے پینے کے مراکز کے مالکان اور ورکرز کو کرونا وائرس کی روک تھام اور اس سے محفوظ رہنے کے پیشِ نظر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے اور وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ کسٹمرز کو ہاتھ دھونے کے لئے ہینڈ واش اور ٹشو فراہم کرنے اور مراکز میں نے سینیٹائزرز رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے مراکز کے عملے کو بتایا کہ وہ اپنی ذاتی صفائی کا بھی خصوصی خیال رکھیں اور وقفے وقفے سے اپنے ہاتھ صابن اور ہینڈ واش سے دھوئیں اور وائرس سے بچنے کے لئے سینیٹائزر کا بھی مسلسل استعمال کریں۔ مزیدبرآں فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے صفائی کے ضروری انتظامات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مذکورہ مراکز کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت نامے بھی جاری کئے گئے جبکہ اس حوالے سے انہیں آگاہی بھی دی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 850810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش