0
Tuesday 17 Mar 2020 11:01

پشاور، کورونا متاثرین کے اہل خانہ کو راشن فراہم کرنیکی یقین دہانی

پشاور، کورونا متاثرین کے اہل خانہ کو راشن فراہم کرنیکی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں جو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوں گے ان کے اہل خانہ کو مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کے پی حکومت کے فیصلے کے تحت سرکاری قرنطینہ میں رہنے والے متاثرین کے اہل خانہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے مفت راشن دیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کے تحت جو راشن فراہم کیا جائے گا اس میں 20 کلو آٹے کا پیکٹ، 10 کلو چاول، 10 کلو چینی، 5 کلو دالیں اور خشک دودھ شامل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ریلیف کے پی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق متاثرہ مریضوں کے اعداد وشمار اکھٹے کرکے راشن کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے گذشتہ روز ہدایت کی تھی کہ سکھر آئی سولیشن سنٹر میں داخل مریضوں کے گھر راشن پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ راشن کی فراہمی مریضوں کی صحتیابی تک جاری رکھی جائے۔ وزیراعلٰی سندھ نے واضح طور پر کہا ہے کہ زیر علاج مریضوں کو چاہیے کہ اپنے گھر والوں کی فکر چھوڑ دیں اور اپنی صحت کی جانب توجہ دیں۔ سید مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کو ہدایت کی تھی کہ ایران سے واپس آنے والے متاثرہ زائرین کے گھروں کا ایڈریس لے کر میڈیا کوریج کے بغیر راشن پہنچایا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 850835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش