QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا کرونا وائرس ٹیسٹ کی نئی کٹس خریدنے کا فیصلہ

17 Mar 2020 13:07

ڈپٹی کمشنرز سکھر کو سکھر کے آئسولیشن میں موجود زائرین کے گھروں پر راشن پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کا پتہ چلانے کیلئے نئی ٹیسٹ کٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سکھر قرنطینہ مرکز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کروناوائرس کا ٹیسٹ کرنے کی نئی کٹس خریدی جائیں گی، اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں مفت 10 لاکھ صابن تقسیم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز سکھر کو سکھر کے آئسولیشن میں موجود زائرین کے گھروں پر راشن پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکھر میں اسپتال کے نئے بلاک میں زائرین کو علاج کی سہولت دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 850864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850864/سندھ-حکومت-کا-کرونا-وائرس-ٹیسٹ-کی-نئی-کٹس-خریدنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org