0
Tuesday 17 Mar 2020 15:10

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان قوم کو خطاب میں حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 5 کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک جا پہنچی جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین  کی کل تعداد 189 ہے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھنے کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے دونوں سیمی فائنل ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 850891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش