QR CodeQR Code

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی

17 Mar 2020 16:03

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں اور بارش کا نیا سلسلہ 22 مارچ کو ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث 22 اور 23 مارچ کے درمیان کراچی میں ہلکی اور درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے، جب کہ بارش سے قبل کراچی میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 اور 23 مارچ کے درمیان کراچی میں ہلکی اور درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ 22 اور 23 مارچ کے درمیان شہر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں اور بارش کا نیا سلسلہ 22 مارچ کو ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث 22 اور 23 مارچ کے درمیان کراچی میں ہلکی اور درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے، جب کہ بارش سے قبل کراچی میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 850899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850899/محکمہ-موسمیات-نے-کراچی-میں-بارش-کی-پیشگوئی-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org