QR CodeQR Code

روس کا ایران کے خلاف ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ

17 Mar 2020 17:10

ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر انسانی پالیسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کے خلاف پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیئے اور اس موذی اور مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی پالیسی ترک کردینی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کی وزارت خارجہ نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی مدد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو موجودہ شرائط میں ایران کے خلاف ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیئے۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکہ کی غیر انسانی پالیسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کے خلاف پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیئے اور اس موذی اور مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی پالیسی ترک کردینی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 850905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850905/روس-کا-ایران-کے-خلاف-ظالمانہ-اقتصادی-پابندیوں-کو-ختم-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org