QR CodeQR Code

کورونا وائرس کا خطرہ، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ ملتوی

17 Mar 2020 17:30

سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے جاری اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال پر آگاہی کے حوالے سے میں نے اجلاس میں شرکت کی ہے، سندھ حکومت کی آگاہی کے بعد ہر فرد کی حفاظت کے تناظر میں مجھے کچھ اہم اعلانات کرنا ہیں، پیپلز پارٹی تمام غیر ضروری سیاسی سرگرمیوں کو معطل و مؤخر کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشے کے پیش نظر چار اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے برسی کا اجتماع نہیں ہوگا۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں برسی کی تیاری کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیاں روک دی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورت حال پر آگاہی کے حوالے سے میں نے اجلاس میں شرکت کی ہے، سندھ حکومت کی آگاہی کے بعد ہر فرد کی حفاظت کے تناظر میں مجھے کچھ اہم اعلانات کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام غیر ضروری سیاسی سرگرمیوں کو معطل و مؤخر کررہی ہے، جیالوں سے درخواست ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے لوگوں کی مدد کریں۔


خبر کا کوڈ: 850907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850907/کورونا-وائرس-کا-خطرہ-ذوالفقار-علی-بھٹو-کی-برسی-جلسہ-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org