QR CodeQR Code

جمعہ کے اجتماع میں خطبہ مختصر کیا جائے، طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل نے کورونا وائرس کے پیش نظر فتویٰ جاری کر دیا

17 Mar 2020 18:17

مشترکہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس کے رسک پر ہے، مہلک وائرس سے نجات کیلئے شریعت اسلامیہ کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا، تمام سیاسی مذہبی اجتماعات کو فی الفور ملتوی کر دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل نے کورونا وائرس کے پیش نظر فتویٰ جاری کر دیا۔ مشترکہ فتویٰ میں کہا ہے کہ مہلک وائرس سے نجات کیلئے شریعت اسلامیہ کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا، تمام سیاسی مذہبی اجتماعات کو فی الفور ملتوی کر دیا جائے، مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے۔ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام دارالافتا، وفاق المساجد و المدارس، جید علما و مشائخ نے فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ مشترکہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس کے رسک پر ہے، مہلک وائرس سے نجات کیلئے شریعت اسلامیہ کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا، تمام سیاسی مذہبی اجتماعات کو فی الفور ملتوی کر دیا جائے۔

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے کورونا وائرس کے پیش نظر فتویٰ میں کہا ہے کہ جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں اردو تقریر ختم کرکے عربی خطبات کو مختصر کر دیا جائے، مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے، مساجد میں نماز باجماعت فرش پر ادا کرنے کا اہتمام کیا جائے۔ مشترکہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی احتیاط میں مصافحے اور معانقہ کی بجائے زبان سے السلام علیکم کہا جائے، مساجد میں وضو خانوں اور طہارت خانوں کی مکمل کا خیال رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 850920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850920/جمعہ-کے-اجتماع-میں-خطبہ-مختصر-کیا-جائے-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org