QR CodeQR Code

ڈاکٹر عارف علوی کی بیجنگ میں چینی وزیراعظم سے ملاقات

کورونا کیخلاف ملکر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

17 Mar 2020 18:53

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی ژان شو سے آج بیجنگ میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہم اعتماد پر مبنی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ چین کی حکومت اور عوام نے جس طرح کورونا کی وباء کا مقابلہ کیا وہ قابل فخر ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی ژان شو سے آج بیجنگ میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہم اعتماد پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے پر امن بقائے باہمی کا عملی مظاہرہ کرکے دنیا کو دکھایا ہے۔ چینی وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس لی ژان شو کا کہنا تھا کہ چین کورونا کی وبا سے نمٹنے کے فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت کا چین کے ساتھ تعاون قابل ستائش ہے، دونوں ہرآزمائش پرپورا اترنے والے دوست ملک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 850930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850930/کورونا-کیخلاف-ملکر-حکمت-عملی-اختیار-کرنے-کی-ضرورت-ہے-صدر-مملکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org