QR CodeQR Code

کورونا کے بڑھتے واقعات، پشاور میں ڈاکٹرز نے چائنیز طبی ماہرین سے مدد مانگ لی

17 Mar 2020 19:27

صوبائی حکومت کیجانب سے مشیر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے شرکت کی۔ اس حوالے سے اجلاس میں شرکت کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چین میں جس طرح کورونا وائرس سے نمٹا گیا وہ بہترین مثال ہے، یقیناً یہ اقدامات صوبے میں بھی وائرس کی روک تھام میں مدد کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کیلئے پشاور میں ڈاکٹرز نے چائنیز طبی ماہرین سے مدد مانگ لی۔ پشاور کے ایک بڑے نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کے پینل نے چائنیز ماہرین سے ویڈیو لنک پر مشورے لئے۔ اس موقع پر پینل میں خیبر پختونخوا کے تمام بڑے ہسپتالوں کے سینئر ڈاکٹرز موجود تھے، جنہوں نے چائنیز طبی ماہرین سے مختلف سوالات بھی کئے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے مشیر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے شرکت کی۔ اس حوالے سے اجلاس میں شرکت کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چین میں جس طرح کورونا وائرس سے نمٹا گیا وہ بہترین مثال ہے، یقیناً یہ اقدامات صوبے میں بھی وائرس کی روک تھام میں مدد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 850935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850935/کورونا-کے-بڑھتے-واقعات-پشاور-میں-ڈاکٹرز-نے-چائنیز-طبی-ماہرین-سے-مدد-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org