QR CodeQR Code

تفتان سے آنیوالے زائرین سے متعلق اقدامات ہو رہے ہیں، اجمیل وزیر

17 Mar 2020 19:43

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمیل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں پھیل گیا ہے، حکومت کورونا وائرس سے متعلق ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، صوبائی حکومت کے تمام ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اجمیل وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 15 تصدیق شدہ مریض ہیں، 17 افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ آنا باقی ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے، تمام اداروں نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمیل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں پھیل گیا ہے، حکومت کورونا وائرس سے متعلق ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، صوبائی حکومت کے تمام ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، عوام کی حفاظت کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں، تفتان سے آنیوالے زائرین سے متعلق بھی اقدامات ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 850943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850943/تفتان-سے-آنیوالے-زائرین-متعلق-اقدامات-ہو-رہے-ہیں-اجمیل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org