QR CodeQR Code

حکومت زائرین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی ختم کرے، الیاس صدیقی

17 Mar 2020 20:20

ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ وائرس کی روک تھام کیلئے مجوزہ تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور زائرین کو تفتان بارڈر سے گلگت بلتستان پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت زائرین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی ختم کرے۔ وائرس کی روک تھام کیلئے مجوزہ تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور زائرین کو تفتان بارڈر سے گلگت بلتستان پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ تفتان بارڈر پر قرنطینہ گزارنے والے زائرین کو C-130 کے ذریعے گلگت پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جی بی کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتان بارڈر پر زائرین کے ساتھ غیرانسانی سلوک روا رکھنا انسانیت کی تذلیل ہے۔ قرنطینہ کے نام پر خواتین، بزرگوں اور بچوں کے ساتھ انتہائی زیادتی کی جا رہی ہے۔ قرنطینہ میں زائرین کو بہتر سہولتیں فراہم کر کے اور بیمار زائرین اور کرونا وائرس کے شکار لوگوں کے دل جیت لئے جائیں۔ عوام کو خوف میں مبتلا کرنے کی بجائے کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت کا مقابلہ کرنے اور اس بیماری کی روک تھام کی کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر پر قرنطینہ گزارنے والے افراد کو بسوں میں ذلیل کرنے کی بجائے C-130 کے ذریعے گلگت پہنچا کر سکریننگ کی جائے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی ہرممکن تدبیر کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ زائرین کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 850948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850948/حکومت-زائرین-کے-ساتھ-ہونے-والی-بدسلوکی-ختم-کرے-الیاس-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org