QR CodeQR Code

آئی ایم ایف کی امداد کی خٓاطر زائرین کو ذلیل کیا جارہا ہے، علامہ حمید امامی

18 Mar 2020 12:37

ایس یو سی خیبر پختونخوا کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کی جانب سے تفتان باڈر پر زائرین کو پندرہ دن کیلئے صرف اس لئے روکا گیا کہ کورونا وائرس بیماری زیادہ سے زیادہ ہو جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید امامی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کی جانب سے تفتان باڈر پر زائرین کو پندرہ دن کیلئے صرف اس لئے روکا گیا کہ کورونا وائرس بیماری زیادہ سے زیادہ ہو جائے اور جلد از جلد آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر ملیں، سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ زائرین کے لئے کوئی سہولیات نہیں، کوئی صاف پانی نہیں، بہت برے حالات ہیں۔ حکومت فوری طور پر زائرین کی مشکلات کا ازالہ کرے۔


خبر کا کوڈ: 850972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850972/ا-ئی-ایم-ایف-کی-امداد-خ-اطر-زائرین-کو-ذلیل-کیا-جارہا-ہے-علامہ-حمید-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org