QR CodeQR Code

زندگی کیساتھ ساتھ غریبوں کی دو وقت کی روٹی کا تحفظ بھی ضروری ہے، فرید پراچہ

18 Mar 2020 12:36

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز والوں کے گھروں کے چولہے سرد ہو گئے ہیں۔ شادی ہالوں اور تقریبات سے متعلق لیبر فارغ ہوچکی ہے، اسی طرح ایکسپورٹ آرڈرز کی تکمیل مشکل ہورہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات انتہائی ضروری ہیں اور پوری قوم اس سلسلہ میں حکومت سے تعاون کر رہی ہے تاہم ان اقدامات میں متاثرین کی خبر گیری اور ان سے عملی معاونت بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایکسپورٹ و صنعت کی بندش کے اثرات غریب و مزدور طبقہ پر پڑ رہے ہیں۔ ڈیلی ویجز والوں کے گھروں کے چولہے سرد ہو گئے ہیں۔ شادی ہالوں اور تقریبات سے متعلق لیبر فارغ ہوچکی ہے، اسی طرح ایکسپورٹ آرڈرز کی تکمیل مشکل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ غریبوں کی دو وقت کی روٹی کا تحفظ بھی ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 850976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850976/زندگی-کیساتھ-ساتھ-غریبوں-کی-دو-وقت-روٹی-کا-تحفظ-بھی-ضروری-ہے-فرید-پراچہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org