0
Wednesday 18 Mar 2020 12:36

کوہاٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ اور دیگر مقامی تنظیموں کے زیراہتمام شہدائے مدافعین حرم و برسی شہدائے کچئی کی مناسبت سے عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ محمد اقبال بہشتی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سربراہ علامہ حمید امامی، علامہ سید عبدالحسین الحسینی، علامہ سید عامر شمسی، علامہ سید مرتضیٰ عابدی و دیگر علماء بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے شہدائے ملت جعفریہ خاص طور پر شہید قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کی قربانی کی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 850977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش