0
Tuesday 17 Mar 2020 23:01

حکومت کرونا سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کا مکمل بندوبست کرے، راو محمد ظفر 

حکومت کرونا سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کا مکمل بندوبست کرے، راو محمد ظفر 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر نے کہا ہے کہ ایران سے آنیوالے زائرین کو تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ سنٹر پر مکمل کلیئرنس کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کرنا چاہئے تھا۔ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی کے باعث کرونا متاثرہ زائرین کو بہاولپور یونیورسٹی میں احاطہ قائم کرکے رکھنا خطے کی عوام کیساتھ ظلم کے مترادف ہے، حکومتی اداروں کو تفتان میں قائم قرنطینہ سنٹرز میں زائرین کے قیام و طعام اور ناقص انتظام کے باعث ایسے واقعات رونما ہوئے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو بہاولپور اور ملتان میں لانا دیگر لوگوں کو بیماری میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی اداروں کی اس بے حسی و لاپرواہی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کرونا سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کا مکمل بندوبست کرے، انہیں پنجاب لانے سے پہلے حفاظتی اقدامات کرے۔ 
خبر کا کوڈ : 850979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش