0
Tuesday 17 Mar 2020 23:55

خیبر پختونخوا میں 50 سے زائد العمر سرکاری ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا

خیبر پختونخوا میں 50 سے زائد العمر سرکاری ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 50 سال سے زائد عمر کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ 15 روز کی چھٹیوں پر بھیج دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام سرکاری دفاتر بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے 15 متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس سے قبل مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ اجمل وزیر نے بتایا تھا کہ وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ اور اسکول یونیورسٹیز 15 روز کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہے، محکمہ صحت کو 5 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبے بھر میں  12 سو آئی سولیشن وارڈز بھی بنائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 850990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش