0
Wednesday 18 Mar 2020 01:52

سندھ میں تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز 15روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز 15روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کو 15 دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق بدھ سے ہوگا۔ حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں بشمول قومی ادارہ برائے امراض، سول ہسپتال کراچی، جناح ہسپتال، قومی ادارہ برائے امراض اطفال اور دیگر تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں او پی ڈیز کل (بدھ) سے 15 دن کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ او پی ڈیز میں روزانہ ہزاروں مریض بہت چھوٹی سی جگہ پر جمع ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر بیمار لوگ ہوتے ہیں اور اگر خدانخواستہ ان میں چند کورونا وائرس کے مریض شامل ہوگئے تو بیماری کا بہت زیادہ لوگوں میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔ حکومت سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے سیکنڈ لیول آف لاک ڈاون کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت اسپتالوں کی او پی ڈیز سمیت شاپنگ مال، ریسٹورنٹس، سی ویو، تمام پارکس اور سرکاری دفاتر کو بند کردیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 851003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش