QR CodeQR Code

امریکہ کیطرف سے شامی وزیر دفاع پر بھی پابندی عائد

18 Mar 2020 08:11

امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ شامی وزیر دفاع علی عبداللہ ایوب کے نام کو بھی امریکی پابندیوں میں شامل شخصیات کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی طرف سے شامی وزیر دفاع علی عبداللہ ایوب کے نام کو بھی امریکی پابندیوں میں شامل شخصیات کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔ علی عبداللہ ایوب سال 2018ء سے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت میں سابق شامی وزیر دفاع فہد جاسم فریج کی جگہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے شام کی 16 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں جو شامی تیل اور ہر قسم کی برآمدات پر مشتمل ہیں جبکہ شام نے اپنے اوپر عائد کی گئی امریکی پابندیوں پر بارہا تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام کے لئے شام پر عائد امریکی پابندیاں وہاں بین الاقوامی دہشتگردوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی تباہی سے بڑھ کر نقصاندہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 851032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851032/امریکہ-کیطرف-سے-شامی-وزیر-دفاع-پر-بھی-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org