0
Wednesday 18 Mar 2020 10:19

جموں و کشمیر میں اقامتی قانون 2 ہفتوں میں نافذ کیا جائیگا، الطاف بخاری

جموں و کشمیر میں اقامتی قانون 2 ہفتوں میں نافذ کیا جائیگا، الطاف بخاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ اس یونین ٹریٹری میں ڈومیسائل قانون ایک یا دو ہفتوں کے اندر نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی ریاست یا یونین ٹریٹری کو ڈومیسائل قانون کے تحت 19 معاملات میں اختیارات ہیں تو جموں و کشمیر کو 20 معاملات میں اختیارات دیے جائیں گے۔ سید الطاف بخاری جن کی قیادت میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کے لیڈران نے حال ہی میں نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی، نے منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ڈومیسائل کو لیکر ہمیں خوشی ہے کہ ایک یا دو ہفتوں کے اندر قانون نافذ ہوگا۔ ہمیں بتایا گیا کہ اگر کسی ریاست کو ڈومیسائل قانون کے تحت 19 معاملات میں اختیارات ہیں تو ہمیں 20 معاملات میں اختیارات دیے جائیں گے۔ الطاف بخاری نے کہا کہ وہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ہوئی ملاقات سے مطمئن ہیں اور وہ لوگوں کے دلوں میں پائے جانے والے شک و شبہات کو بہتر طریقے سے پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019ء کے بعد لوگوں کے دلوں میں شک و شبہات نے جنم لیا تھا۔ ان پر بات ہوئی۔ آگے کے روڑ میپ پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں جو شک و شبہات تھے ہم نے ان کو بہتر طریقے سے سامنے رکھا، ہم مطمئن ہیں۔ الطاف بخاری نے کہا کہ ہم ایک تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے جس میں ہم لوگوں کو اپنی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔ الطاف بخاری نے جیلوں میں بند کشمیریوں بشمول سیاسی لیڈران کی رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ جلد از جلد رہا کرو، جتنا ممکن ہوسکے رہا کرو۔ اسی میں تو جمہوریت کی جیت ہے۔
خبر کا کوڈ : 851038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش