0
Friday 15 Jul 2011 00:54

حکومت نے این آئی سی ایل کیس میں تفتیشی افسر ظفر قریشی کو بحال کرنے سے انکار کر دیا

حکومت نے این آئی سی ایل کیس میں تفتیشی افسر ظفر قریشی کو بحال کرنے سے انکار کر دیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ کے روبرو، قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے چودھری منظور احمد نے تفتیشی افسر ظفر قریشی کی ٹیم کے چاروں افسران کے تبادلے منسوخ کرنے کے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کئے۔ عدالت نے نوٹیفیکیشن مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ 13 جولائی کے بجائے 7 جولائی کے عدالتی حکم کے تحت تبادلے منسوخ کئے جائیں۔ عدالت نے تصحیح شدہ، نوٹیفیکیشن جاری کرنے اور ڈی جی ایف آئی اے تحسین انور کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو کارروائی کی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے بتایا کہ تفتیشی افسر ظفر قریشی کو مجاز اتھارٹی کی طرف سے نوٹس دیا گیا، حکومت ظفر قریشی کو دوبارہ بحال نہیں کر سکتی اور اس معاملے میں اخبار کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی اگر ظفر قریشی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی تو پھر معاملے کی عدالتی تحقیقات ہوں گی، حکومت کو بتا دیا جائے، یہ آخری موقع ہے۔ عدالت نے معاملہ سلجھانے کیلئے اٹارنی جنرل کو کل تک کی مہلت دیتے ہوئے، سماعت ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 85105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش