0
Wednesday 18 Mar 2020 12:45

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرنے کا سلسلہ جاری، 2 ہزار پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرنے کا سلسلہ جاری، 2 ہزار پوائنٹس کی کمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں کاروبار معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے بازار حصص کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ  میں مندی کے بادل چھائے رہے اور 100 انڈیکس 2077 پوائنٹس کی کمی سے 32616 سے گرکر 30539 کی سطح پر آگیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 6.37 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جس کے باعث ٹریڈنگ 45 منٹ کیلئے روک دی گئی۔ گزشتہ 10 روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں یہ پانچویں مرتبہ ٹریڈنگ بند کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا یہ سلسلہ 9 مارچ سے شروع ہوا تھا، جب مارکیٹ کریش کرگئی تھی۔ اس سے پہلے 100 انڈیکس 37 ہزار کی سطح پر ہوتا تھا، لیکن اب 30 ہزار تک گر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 851094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش