QR CodeQR Code

امریکا کی تمام ریاستوں میں کرونا وائرس پھیل گیا، ہلاکتیں 100 سے تجاوز

18 Mar 2020 12:47

چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا کے 166 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 543 ہوگئی ہے جس میں سے 82 ہزار سے زائد صحتیاب ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 7988 ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا وائرس  تیزی سے پھیل رہا ہے جس نے تمام ریاستوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا کے 166 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 543 ہوگئی ہے جس میں سے 82 ہزار سے زائد صحتیاب ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 7988 ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس تمام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور ملک میں 104 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 6 ہزار 515 تک جاپہنچ ہے۔ امریکی محکمہ صحت حکام کے مطابق عالمی وبا کے باعث 18 ریاستوں میں 100 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوچکی ہیں۔ وائرس کے باعث امریکی حکام نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپ کو جتنا ہوسکے محدود رکھیں کیونکہ وائرس جلد ختم ہونے والا نہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 851095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851095/امریکا-کی-تمام-ریاستوں-میں-کرونا-وائرس-پھیل-گیا-ہلاکتیں-100-سے-تجاوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org