QR CodeQR Code

آسٹریلیا اور یورپ میں کرونا وائرس سے ہونیوالی اموات میں اضافہ

18 Mar 2020 12:51

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے تمام اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ تعلیمی ادارے، مارکیٹس، تفریحی مقامات اور دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا میں بھی کورونا وائرس کے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں جہاں متاثرین کی تعداد 539 ہوگئی ہے جس میں سے 8 ہلاکتیں بھی رپورٹ کی گئی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے تمام اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ تعلیمی ادارے، مارکیٹس، تفریحی مقامات اور دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ادھر عالمی وبا سے برطانیہ کے اسپتالوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق وائرس کے باعث اسپتالوں میں معمول کے آپریشن 3 ماہ کے لیے منسوخ کردیے گئے ہیں جس کی وجہ کورونا کے مریضوں کے لیے بستروں کی فراہمی ہے۔ برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کی رپورٹ کے مطابق ہر ایک ہزار میں سے ایک برطانوی ممکنہ طورپرانفیکشن میں مبتلا ہے۔ اس حوالے سے مشیر برائے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ 86 فیصد کورونا مریضوں کا پتا ہی نہیں چلتا،اس لیے ہر مشتبہ مریض کا کورونا ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے۔
چین کے بعد وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاں کیسز کی تعداد 31 ہزار 506 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 503 تک پہنچ گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 851096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851096/ا-سٹریلیا-اور-یورپ-میں-کرونا-وائرس-سے-ہونیوالی-اموات-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org