0
Wednesday 18 Mar 2020 13:13

خیبر پختونخوا، 65 مشتبہ کورونا کیسز میں سے 33 کلیئر

خیبر پختونخوا، 65 مشتبہ کورونا کیسز میں سے 33 کلیئر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صوبے میں اب تک 65 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 33 کیسز کلیئر قرار دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں 18 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ 14 کلیئر قرار دیئے گئے، ڈی آئی خان سے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، 15 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مردان سے 5، چارسدہ سے 2، لوئر دیر سے 1، ایبٹ آباد سے 6، صوابی سے 5، سوات سے 3، باجوڑ سے 1 اور ضلع کرم سے 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کورونا سے متعلق تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کر لیا۔ صوبائی وزیر صحت، مشیر اطلاعات، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 851101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش