0
Wednesday 18 Mar 2020 13:22

کورونا وائرس، کے پی کے میں حکومتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والوں کوسزا اور جرمانے کا اعلان

کورونا وائرس، کے پی کے میں حکومتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والوں کوسزا اور جرمانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والوں کو اب ایک سے دو سال تک قید اور جرمانہ کی سزا ہوگی۔ محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی یا صوبائی حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ایک سال قید و جرمانہ کی سزا ہوگی، جبکہ جرمانے میں اضافہ و قید 2 سال تک بڑھائی جاسکے گی۔ محکمہ ریلیف کے مطابق این ڈی ایم اے ایکٹ 2010ء سیکشن 33 کے تحت کار سرکار میں مداخلت پر افسران کو کارروائی کا اختیار ہے، اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جہاں ضروری سمجھیں نوٹس جاری کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 851103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش