0
Wednesday 18 Mar 2020 14:48
وبائی صورتحال سے بڑی کمپنیاں ہل جائیں گی

کرونا سے عالمی معیشت کو کھربوں ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے، طاہر جاوید

کرونا سے عالمی معیشت کو کھربوں ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے، طاہر جاوید
اسلام ٹائمز۔ امریکی بزنس مین اور ڈیمو کریٹک رہنما طاہر جاوید نے کرونا سے متعلق حکومتی اقدامات کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وائرس دنیا میں وبائی شکل اختیار کرچکا ہے لیکن بروقت اقدامات کے باعث پاکستان میں صورتحال قابو میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا سے عالمی معیشت کو کھربوں ڈالرز کا نقصان جبکہ سیاحت کو سب سے بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔ وائرس دنیا میں آفت کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ طاہرجاوید کا کہنا تھا کہ وبائی صورتحال سے بڑی کمپنیاں ہل جائیں گی تاہم گرمی شروع ہوتے ہی وائرس بھی مرجائےگا۔ طاہر جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال سے مطمئن ہیں، حکومت کے بروقت اقدامات کو سراہتے ہیں، عوام کو بڑے اجتماعات سے روکنے کے اقدامات خوش آئند ہیں، احتیاطی تدابیر سے کرونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 851113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش