0
Wednesday 18 Mar 2020 14:58

جے ایس او لاہور ڈویژن کے سابق صدر فخر عباس بٹر انتقال کرگئے

جے ایس او لاہور ڈویژن کے سابق صدر فخر عباس بٹر انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے سابق صدر فخر عباس بٹر آج مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ فخر عباس بٹر بخار کے باعث مقامی ہسپتال میں زیرِعلاج تھے تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد ازنماز مغربین اُن کی رہائش گاہ رحمان گارڈن، رچنا ٹاون، مرید کے میں ادا کی جائے گی۔ فخر عباس بٹر کی اچانک وفات پر شیعہ علماء کونسل پنجاب اور لاہور ڈویژن کے قائدین نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ایس یو سی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور قاسم علی قاسمی سمیت دیگر رہنماوں نے فخر عباس کی جدائی کو ملت کا نقصان قرار دیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ فخر عباس کی موت سے ملت جعفریہ ایک فعال کارکن سے محروم ہو گئی ہے۔ رہنماوں نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 851115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش