QR CodeQR Code

حیدرآباد میں سینیٹائزر اور ناياب ہوگئے

18 Mar 2020 15:21

طبی ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلئے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے مگر کہیں چيزيں دستياب نہيں تو کہیں قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد حیدرآباد میں ماسک اور سینیٹائزر ناياب ہوگئے۔ طبی ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلئے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے مگر کہیں چيزيں دستياب نہيں تو کہیں قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ کافی دکانوں کے چکر لگائے ہیں لیکن سینیٹائزر نہیں مل رہے جبکہ کرونا وائرس کی وجہ سے ماسک خرید رہے ہیں۔ بحران کے حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب کمپنیاں ہی نہیں دے رہی تو وہ کہاں سے لائیں۔ پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ہوا اب کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے سینیٹائزر مل نہیں رہے، جتنا کمپنی بناتی ہے اتنا ہم بیچیں گے۔ اسٹاک بھی ختم ہوگیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 851122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851122/حیدرآباد-میں-سینیٹائزر-اور-ناياب-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org