0
Wednesday 18 Mar 2020 19:53

گلگت میں کرونا سے ہلاکت کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے، صوبائی حکومت

گلگت میں کرونا سے ہلاکت کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے، صوبائی حکومت
اسلام ٹائمز۔ جی بی حکومت نے گلگت میں کرونا سے ہلاکت کی خبر کی تردید کر دی۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ٹی وی چینلوں پر گلگت میں کرونا سے ہلاکت کی خبریں مکمل طور پر جھوٹی ہیں۔ جس شخص کا انتقال ہوا ہے وہ پہلے ہی گردے اور نمونیا کے عارضے میں مبتلا تھا جس کیوجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ بیان کے مطابق حکومت گلگت بلتستان کرونا سے ہلاکت کی خبر کی مکمل طور پر تردید کرتی ہے۔ ایسی خبروں سے نہ صرف علاقے کا نقصان ہوتا ہے بلکہ لوگوں میں بے وجہ خوف و ہراس پھیلتا ہے۔ دوسری جانب ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان نے بھی اس خبر کی تردید کی ہے۔ دریں اثنا ذمہ دار ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ متعلقہ شخص پانچ سال سے بیمار تھا، وہ گردے اور نمونیا کے عارضے میں مبتلا تھا۔ جس کی عمر نوے سال تھی۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز مین سٹریم میڈیا پر ترجمان جی بی حکومت کی جانب سے گلگت میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی خبر نشر ہوئی تھی، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 851161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش