0
Wednesday 18 Mar 2020 21:21

جماعت اسلامی کا کرونا وائرس کیلئے آگاہی مہم چلانے کا اعلان

جماعت اسلامی کا کرونا وائرس کیلئے آگاہی مہم چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کا کرونا وائرس بارے ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے اور مہنگائی کیخلاف جاری احتجاجی مہم ’’مار گئی مہنگائی‘‘ ختم کرنے کا اعلان، حکومت کو جماعت اسلامی کے زیرانتظام چلنے والے ہسپتالوں کو کرونا کے تدارک کیلئے استعمال کرنے کی بھی پیش کش کر دی گئی۔ منصورہ لاہور میں اعلی سطحی اجلاس کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف احتجاجی مہم فی الوقت ختم کی جائے گی، جبکہ کرونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مساجد اور گلیوں میں صفائی مہم بھی شروع کی جائے گی، مہم کے دوران عوام میں جراثیم کش صابن بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو بڑی پیش کش بھی کر دی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خطاب میں اقدامات کے بجائے مایوسی تھی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرونا ک باعث بدتر معاشی صورتحال پیدا ہوئی، اس صورتحال میں غریبوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن کی پچیس ہزار سے آمدن کم ہے انہیں بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی جماعت تمام بڑے شہروں میں آن لائن ڈاکٹرز کی سہولت فراہم کرے گی، جبکہ حکومتی اقدامات ناکافی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 851174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش