QR CodeQR Code

مہلک وبا کی بنیاد پر عالمی سطح پر مزید تقسیم اور فساد نہ بڑھایا جائے، لیاقت بلوچ

18 Mar 2020 23:17

جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اسلوب حکمرانی ملک و ملت کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنتا جارہا ہے۔ حکومتی کرتوت سابقہ حکومتوں سے بھی بدتر ہیں، تبدیلی حکومت کی تو آئی لیکن نظام تباہ کاری کا تسلسل جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا اسلوب حکمرانی ملک و ملت کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنتا جارہا ہے۔ حکومتی کرتوت سابقہ حکومتوں سے بھی بدتر ہیں، تبدیلی حکومت کی تو آئی لیکن نظام تباہ کاری کا تسلسل جاری ہے۔ حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے ریاستی نظام کا ہر شعبہ متاثر ہوگیا ہے۔ سیاسی، پارلیمانی، خارجہ محاذ پر حکومت قومی وحدت، اتحاد، قومی پالیسی بنانے میں ناکام ہے۔ میڈیا مخالفت تازہ محاذ عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کا باعث بن گیا ہے۔ بحرانوں، مشکلات سے نجات کے لیے حکومت فساد نہ پھیلائے۔ قومی ترجیحات پر پوری قوم کو یک جان یک آواز بنائے۔ لیاقت بلوچ مزید نے کہا کہ کرونا وائرس انسانی جانوں کا دشمن ہے، تمام احتیاطی تدابیر کی جائیں۔ خوف و ہراس پیدا اور نہ ہی طاری کیا جائے۔ مہلک وبا کی بنیاد پر عالمی سطح پر مزید تقسیم اور فساد نہ بڑھایا جائے۔ وائرس مسلم، غیر مسلم سب کو متاثر کر رہا ہے۔ کرونا وائرس کےخلاف جنگ لڑی جائے اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے ۔ موت، قیامت، آخرت، جنت دوزخ کی ایمانی پختہ بنیادوں پر مالک کائنات سے رجوع کیا جائے۔ تمام انسانوں کی سلامتی کے لیے دعا کی جائے۔ توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ ہی انسانوں کی سہولت و سلامتی کا ضامن ہے۔ دریں اثناء لیاقت بلوچ نے چکوال بطنالی گاﺅں میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔


خبر کا کوڈ: 851175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/851175/مہلک-وبا-کی-بنیاد-پر-عالمی-سطح-مزید-تقسیم-اور-فساد-نہ-بڑھایا-جائے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org