?>?> کورونا وائرس کیخلاف ”پاکستان قومی ایمرجنسی پلان“ کی منظوری - اسلام ٹائمز
0
Wednesday 18 Mar 2020 21:41

کورونا وائرس کیخلاف ”پاکستان قومی ایمرجنسی پلان“ کی منظوری

کورونا وائرس کیخلاف ”پاکستان قومی ایمرجنسی پلان“ کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے خلاف ”پاکستان قومی ایمرجنسی پلان“ کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی میں چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی زیرِصدارت کورونا وائرس پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف ”پاکستان قومی ایمرجنسی پلان“ کی منظوری دے دی گئی جبکہ فیصلہ ہوا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے مجموعی طور پر 588 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ قومی ایمرجنسی پلان کے تحت ملک بھر میں آئسولیشن رومز کے قیام کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے، ملک بھر کورونا وائرس کی نگرانی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا، ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے اضافی سامان فراہم کیا جائے گا، کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹیلیٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے، ہیلتھ ٹیمز اور طبی عملے کیلئے حفاظتی لباس بھی فراہم کیا جائے گا، ان اقدامات کیلئے ورلڈ بینک 238 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک 350 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالہ سے اقدامات کے تحت اپنے رکن ممالک کیلئے 6.5 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سےاے ڈی بی کے حکام نے کہا کہ کورونا ایک عالمی وباءکی شکل اختیار کر چکا ہے جس  سے نمٹنے کےلئے رکن ممالک کی فوری مدد کی جائے گی۔ اے ڈی بی نے وائرس کے خلاف بھرپور قومی اور بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں 6.5 ارب ڈالر کا ریسکیو پیکیج فوری حفاظتی ضروریات کے لئے ہو گا جبکہ  صورتحال کے پیش نظر رکن ممالک مزید مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 851176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش